کورس کا نصاب، انداز، اور ڈھانچہ کیا ہے؟

کورس کا نصاب، انداز، اور ڈھانچہ کیا ہے؟

بصیرت اکیڈمی آپ کی تعلیمی راہ میں مدد فراہم کرتی ہے۔
ان کورسز کو نصاب علماء کی ٹیم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، جو کہ ابواب اور اسباق پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کے پانج سمسٹرز ہیں، اور ہر سمسٹر میں پانچ کورسز ہوتے ہیں:

  1. قرآن اور تفسیر
  2. سنت اور سیرتِ نبوی
  3. عقیدہ اور تزکیہ نفس
  4. فقہی احکام
  5. اخلاق و آداب

ہر کورس میں موجود اسباق کو مکمل کریں، اور ہر سبق کا مختصر کوئز حل کریں۔
جب تمام اسباق اور سرگرمیاں مکمل ہو جائیں، تو کورس کا امتحان دیں۔
جب آپ کورس امتحان پاس کر لیں گے تو وہ کورس 100٪ مکمل شمار ہو گا۔
تمام کورسز مکمل ہونے کے بعد، سمسٹر کا امتحان دیا جائے گا۔
سمسٹر امتحان پاس کرنے پر آپ کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور آپ اگلے سمسٹر میں داخل ہو جائیں گے۔